عام انتخابات 2024 : حلقہ این اے 252 میں رجسٹرڈ ووٹرز 339816، 358 پولنگ سٹیشن قائم

57

اسلام آباد،2 فروری(اے پی پی) : عام  انتخابات 2024 کے لیے بلوچستان کے حلقہ این اے 252 موسیٰ خیل  کم  بارکھان کم لورالائی  کم  دکی میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 339816 ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 189618ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 150198ہے ۔

ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 358 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 70 خواتین کے لیے اور 74 مردوں کے لیےمخصوص ہیں، متفرق 12 جبکہ باقی 202 پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 928ہے جن میں501 مردوں کے لیے اور 427 خواتین کے لیےہیں۔