سکھر،03فروری(اے پی پی) ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ نے انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،ایس ایس پی نے سکھر، روھڑی، صالح پٹ اور پنو عاقل کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا وہ خود ذاتی طور پر ان سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے جبکہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے افسران اور ملازمین کو بریفنگ دے کر پولنگ اسٹیشن پر تعینات کریں گے، پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمراز نصب کئے جائے گے ،جن کی نگرانی مرکزی الیکشن سیل کی ذریعہ کے جائے گی۔











