خانیوال،08 فروری (اے پی پی ): ضلع خانیوال کی قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر انتخابات ہورہے یہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی 1942633ہیں جن میں مرد ووٹرز 1043272 اور خواتین ووٹرز 899361شامل ہیں، اس حلقہ میں 1452 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، 193 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
پولنگ کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پاک فوج کے دستے بھی موجود ہیں۔











