پشاور، 8فروری(اے پی پی): ملک کے دیگر حصوں کیطرح پشاور میں بھی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ پشاور سے مجموعی طور پر 346 اُمیدوار، قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں پر 254 امیدوار مدمقابل ہیں، جنکے لئے مردانہ اور زنانہ سرکاری سکولوں میں صبح 8بجے سے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔
اس موقع پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ سٹیشنز کے باہر اور اندر سکیورٹی فورسز کے اہلکار کھڑے ہیں جو باہر سے اندر جانیوالوں اور پھر پولنگ روم میں داخل ہوتے وقت تلاشی لیتے ہیں اور انکی صحیح جانچ پڑتال کر رہے ہیں، تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔











