ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان کا مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ

29

صوابی،08فروری(اے پی پی):ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان نے آج  بروز جمعرات عام انتخابات کے روز صوابی کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او صوابی ہارون رشید نے پریزائیڈنگ سٹاف اورسکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس نے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی الرٹ اور چوکس رہیں  اور پولنگ سٹیشن کے اطراف میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔ ڈی پی او صوابی نے مزید کہا کہ الیکشن کے سامان کی حفاظت، امن وعامہ اور فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور عوام الناس کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویے سے پیش آئیں۔