عام انتخابات2024؛ خیبر کی خواتین بھی ووٹ ڈالنے نکل پڑیں

14

پشاور، 8فروری(اے پی پی):ملک بھر کی طرح ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں بھی بڑی تعداد میں خواتین انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں اور اپنا ووٹ پول کررہی ہیں۔

موسم کی شدت اور دیگر معاشرتی عوامل کے باوجود خواتین کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشنز پہنچ رہی ہے جہاں انکے لیے سکیورٹی کا مکمل بندوبست کیا گیا ہے۔