بلو چستان کے مختلف علا قوں میں پولنگ کا عمل پر امن طور پر جار ی

11

کوئٹہ، 08 فروری (اے پی پی):بلو چستان کے مختلف علا قوں میں پولنگ کا عمل پر امن طور پر جار ی ہے۔ملک بھر کی طرح صو بائی دالحکومت کو ئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں عام انتخابات کے سلسلے میں سخت سردی کے باوجود شہر یوں کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پہنچ رہی ہے،سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر سب مطمئن ہیں۔

عام انتخابات کے دوران کو ئٹہ میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کو ئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔