سکھر؛ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل مکمل ،  گنتی جاری

4

سکھر،08فروری(اے پی پی): الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے جبکہ جو ووٹرز پولنگ اسٹیشنوں میں مقررہ وقت میں داخل ہو گئے ہیں وہ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل مکمل ہونے کے بعدپریزائیڈنگ آفیسر  نے  پولنگ ایجنٹوں  کی موجودگی میں گنتی شروع کی، سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں ،  پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پاک فوج کے دستے بھی موجود ہیں ۔