اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 64 چارسدہ 3 سے آزادامیدوار افتخاراللہ جان 39538ووٹ لیکر کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سلطان محمدخان 19022 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 40.56فیصد رہا۔











