اسلام آبا،9فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-6 سوات فور سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان یوسفزئی 25 ہزار 330 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال حسین نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 511 تھی جبکہ 77 ہزار 574 ووٹ ڈالے گئے۔ یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 40.35 فیصد رہی ۔ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے امیدوار افتخار احمد 19 ہزار 422 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔











