حیدرآباد، 09 فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 216 مٹیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز امیدوار مخدوم جمیل الزمان1 لاکھ 24 ہزار 536 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بشیر احمد 80 ہزار 439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 53.83 فیصد رہا۔











