اسلام آباد،9فروری(اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 93 ہنگو سے آزادامیدوارشاہ ابوتراب بنگش 31126 ووٹ لیکر کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولوی تحسین اللہ 16933 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 24.96فیصد رہا۔











