اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس5 کشمور 2 سے پاکستا ن پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار سردار غلام عابد 31ہزار132 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار رب نواز 21ہزار52 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب35.15فیصد رہا۔











