اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 10 لاڑکانہ 1 سے پاکستا ن پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی امیدوار فریال تالپور 85ہزار 917 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار کفایت اللہ 18 ہزار 475ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 47.92 فیصد رہا۔











