خیبرپختونخوا   اسمبلی کے   حلقہ  پی کے-59 مردان ۔6 سے  آزاد امیدوار طارق محمود آریانی 28 ہزار 349 ووٹ  لے کر کامیاب

21

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):خیبرپختونخوا   اسمبلی کے   حلقہ  پی کے-59 مردان ۔6 سے  آزاد امیدوار طارق محمود آریانی 28 ہزار 349 ووٹ  لے کر کامیاب  قرار پائے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے محمد ہارون خان 14 ہزار 256 ووٹ  لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب  42.07 فیصد رہا۔