سندھ اسمبلی کے حلقہ    پی ایس86 ملیر 3 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے  امیدوار عبدالرزاق راجہ 15ہزار 17 ووٹ لے کر کامیاب

16

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ    پی ایس86 ملیر 3سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے  امیدوار      عبدالرزاق راجہ 15ہزار 17 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق     پاکستان مسلم لیگ نون  کے امیدوار محمد یعقوب 6ہزار633 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب  39.34 فیصد رہا۔