این اے 124 کا الیکشن رانا مبشر اقبال جیت گئے

35

اسلام آباد، 9 فروری (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار رانا مبشر اقبال قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاہور 8 سے 55 ہزار 387 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

ریٹرننگ آفیسر/ای سی پی کے جاری کردہ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ان کے رنر اپ آزاد امیدوار ضمیر احمد رہے جنہوں نے 43,594 ووٹ حاصل کیے۔