اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔3 سوات۔ 2 سے آزاد امیدوار سلیم رحمن 81 ہزار 411ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار واجد علی خان 27 ہزار861 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 36.01 فیصد رہا۔











