اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔167 لاہور۔23 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عرفان شفیع کھوکھر 23 ہزار248ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عمار بشیر 21ہزار169 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ،ووٹوں کا تناسب42.56فیصد رہا۔











