اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔56 مردان 3 سے آزاد امیدوار امیر فرزند خان 33 ہزار 430 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالعزیز 16 ہزار 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 40.37 فیصد رہا۔











