اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔54 مردان 1 سے آزاد امیدوار زرشاد خان 42 ہزار 754 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار گوہر علی شاہ 17 ہزار 64 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 43.96 فیصد رہا۔











