اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔140 پاکپتن 2 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا ارادت شریف خاں ایک لاکھ39 ہزار322ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار راجا طالح سعید ایک لاکھ 4 ہزار762ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب55.72 فیصد رہا۔











