این اے13 بٹگرام  سے آزاد  امیدوار محمدنواز خان 32ہزار164ووٹ لے کر کامیاب

20

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے13 بٹگرام  سے آزاد  امیدوار محمدنواز خان 32ہزار164ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار محمد یوسف 21ہزار291ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پررہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب28.47فیصد رہا۔