اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔143 ساہیوال 3 سے آزاد امیدوار رائے حسن نواز خان ایک لاکھ47 ہزار 147ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد طفیل 83ہزار480ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب55.96فیصد رہا۔











