اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے240کراچی جنوبی ۔2سےمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارشد عبداللہ ووہرا 30ہزار 573ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار رمضان 27ہزار 318 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 30فیصدرہا۔











