اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 ڈی آئی خان ٹو سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار فتح اللہ خان56ہزار933ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیدوار عبیدالرحمان 48ہزار 343ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 49.98فیصد رہا۔











