اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 سیالکوٹ 5سے آزاد امیدوار محمد اسلم گھمن ایک لاکھ 30 ہزار 504 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا شمیم احمد خان 95 ہزار 988 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناس49.20فیصد رہا۔











