اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے197 قمبر-شہداد کوٹ 2 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار میر عامر علی خان مگسی 88 ہزار 130 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار محمد عزیز جاگیرانی 24 ہزار 199 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 32.86 فیصد رہا۔











