لاہور، 10 فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ ریس کورس کا دورہ کیا اور اپ گریڈڈ عمارت کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کے دفاتر دیکھے ، میٹنگ روم اور دیگر کمروں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کے نئے آفس کا بھی دورہ کیا، سکیورٹی ڈویژن کے دیگر افسران کے دفاتر بھی دیکھے۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انورنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے معیار کو سراہا۔
چیئرمین پی آئی سی بورڈ ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سی سی پی او، سی ٹی او اور دیگر پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔