نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیسن ویئر ہاؤس کے توسیعی و اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کیا

17

 

لاہور، 12 فروری(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گرو مانگٹ روڈ گلبرگ آمد،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سٹیٹ آف دی آرٹ  میڈیسن ویئر ہاؤس کے توسیعی و اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے  میڈیکل ویئر ہاؤس کا دورہ کیا، ادویات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سٹور کرنے کے نظام کا جائزہ لیاسیکرٹری صحت نے میڈیسن ویئر ہاؤس کے توسیعی و اپ گریڈیشن پراجیکٹ اور ادویات کو عالمی معیار کے مطابق سٹور کرنے کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ادویات کو سٹورکرنے کا جدید نظام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ادویات رکھنے کے لئے بین الاقوامی سٹینڈرڈ کو مدنظر رکھاگیا ہے،ادویات کی محفوظ انداز میں بروقت سپلائی کے حوالے سے یہ نظام اہم کردارادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری صحت اور انکی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کا ر لائے گئے ہیں۔شعبہ صحت کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔صوبائی وزراء ڈاکٹر جمال ناصر، عامر میر،سیکرٹری صحت،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔