پی ایس ایل سیزن نائن2024 ء،ملتان سلطا نز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے پریکٹس سیشنزکا انعقاد

13

 

اسلام آباد،13 جنوری ( اے پی پی ) : پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن نائن کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز نے اپنے پہلے پریکٹس سیشن کا انعقاد ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کیا ۔

ملتان سلطان ٹیم کے سیشن میں کپتان محمد رضوان، اسامہ میر، خوشدل شاہ، فیصل اکرم، محمد شہزاد، یاسر خان، طیب طاہر اور شاہنواز دہانی نے حصہ لیا جبکہ احسان اللہ نے ٹیم ڈاکٹر کے ساتھ اپنی فٹنس پر کام کیا۔پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم نے بھی اپنے پہلے پریکٹس سیشن کا انعقاد لاہور میں کیا۔