ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے ایک کامیابی کی کہانی ہے؛چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی

11

 

لاہور،13فروری (اے پی پی): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی  نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اپنے نویں سیزن میں داخل ہو رہی ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے ایک کامیابی کی کہانی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے نویں ایڈیشن کے لئے لاہور میں واقع پولو گراﺅنڈ میں منعقد ہ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ میں لیگ کے ٹائٹل سپانسر ایچ بی ایل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، انہوں نے اپنے تعاون سے ہمارے ملک میں کرکٹ کے کھیل کو حقیقی معنوں میں ترقی دی ہے، گزشتہ آٹھ برسوں میں تمام کامیابیاں ایچ بی ایل کی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، میں آج یہاں موجود تمام چھ ٹیموں کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور میں تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، بہترین ٹیم اس باوقار ٹرافی کو اٹھائے گی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کے لوگوں کے دلوں سے جڑی ہوئی ہے جو کھیل کے ہر سنسنی خیز لمحے کی قدر کرتے ہیں۔ زبردست چھکے ہوں، تیز بولنگ ہو ، اور اعلیٰ درجے کے کیچز ہوں ، ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک جذباتی رولر کوسٹر پیش کرتی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ میں لیگ کے ٹائٹل اسپانسر ایچ بی ایل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، انہوں نے اپنے تعاون سے ہمارے ملک میں کرکٹ کے کھیل کو حقیقی معنوں میں ترقی دی ہے۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں تمام کامیابیاں ایچ بی ایل کی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔میں آج یہاں موجود تمام چھ ٹیموں کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور میں تمام ٹیموں کو سیزن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ بہترین ٹیم اس باوقار ٹرافی کو اٹھائے۔

تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے علاوہ فرنچائز مالکان، ایچ بی ایل کے نمائندوں اور اسٹار کرکٹرز نے شرکت کی۔