شیڈول کے مطابق بجلی کی دستیابی  یقینی بنائی جائے،غیر قانونی کنکشنز کیخلاف کارروائی  مزید تیز   کی جائے ،وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان

12

گلگت،14فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان  نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ برقیات کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بجلی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ،غیر قانونی کنکشنز کیخلاف جاری کارروائی مزید تیز کی جائے ۔ یہاں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، جن علاقوں میں بجلی کے میٹرز نصب نہیں وہاں انتظامیہ ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے بجلی کے میٹرزکی تنصیب کو یقینی بنا ئے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برقیات، صوبائی وزیر منصوبہ بندی، صوبائی وزیر خزانہ اور متعلقہ آفیسرزنے شرکت کی۔