گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان کی ملاقات

28

لاہور، 15فروری(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان نے گورنر پنجاب کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ محتسب پنجاب کا ادارہ لوگوں کو سستے اور فوری انصاف مہیا کرنے کا آسان اور موثر ذریعہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اچھے کام کے لئے محتسب پنجاب اور ان کی ٹیم کو سراہتا ہوں۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ محتسب پنجاب کا ادارہ لوگوں کو انصاف فراہم کر کے نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ درخواستوں کو مختصر دورانیے میں نمٹانا اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی متاثر کن ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کی مختلف اداروں سے متعلق شکایات کے حل کے لئے صوبائی محتسب پنجاب کے ادارے کی مکمل ڈ یجٹلاائزیشن اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے موبائل ایپ جیسے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

 محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے کہا کہ محتسب کے آفس میں رسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب پچھلے ایک سال میں سائلین کی طرف سے ریکارڈ 35،139 درخواستیں موصول ہوئیں۔ادارے کوموصول ہونے والی درخواستوں کو 100 فیصد نمٹا دیا گیا۔