پی ٹی وی کے نیوز لیٹر کا اجراءایک اہم قدم ہے جو ادارے کے عزم اور جذبے کو ظاہر کرتا ہے؛ مرتضیٰ سولنگی

15

اسلام آباد،17 فروری( اے پی پی): نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے نیوز لیٹر کا اجراءایک اہم قدم ہے جو ادارے کے عزم اور جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔

 جمعہ کو پی ٹی وی کارپوریشن کے نیوز لیٹر کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  مرتضیٰ سولنگی نے  ٹی وی انتظامیہ اور عملے کو اس موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے  کہا کہ نیوز لیٹر پی ٹی وی اور اس کے ناظرین کے درمیان ایک مضبوط تعلق پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگااور یہ نہ صرف ٹی وی خبروں اور پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا بلکہ یہ میڈیا اور صحافت کے دیگر اہم موضوعات پر بھی بحث کرے گا۔

مرتضیٰ سولنگی  نے کہا کہ نشریات کے حوالے سے جدید رجحانات  پر  سوچنا سب کی ذمہ داری ہے،پی ٹی وی کو جدید ٹیکنالوجیز اپناتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔انہوں نے  کہا کہ  ہمیں خوشی ہے کہ نگران حکومت کے دور میں پی ٹی وی نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا اور پی ٹی وی نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کیں۔

اس موقع پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر شاہ نے بھی تقریب سے  کیا اور نیوز لیٹر کے اجراء پر  انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔