سینٹ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا  اجلاس

17

اسلام آباد ، 19 فروری ( اے پی پی ):ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  کے اجلاس کے دوران پارلیمانی رہنماؤں اور اراکین نے سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے ایوان بالا کے امور کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے سینیٹر محمد صادق سنجرانی کے کردار کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اعلیٰے سطح کا اجلاس بروز پیر پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اراکین نے مشاہدہ کیا کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان کے لیے ہمہ گیر اور شراکت دارانہ انداز اپنایا اور تمام اراکین کو قومی اہمیت کے مسائل پر بحث و مباحثہ کا بھرپور موقع فراہم کیا۔ “صادق سنجرانی کی سیاسی ذہانت انتہائی قابل تعریف ہے اور ان کا نقطہ نظر منفرد ہے”، اراکین نے کہا۔چیئرمین سینیٹ نے ایچ بی اے سی کے اراکین اور دیگر سینیٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گزشتہ چھ سالوں کے دوران ممبران کی طرف سے کئے گئے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔کمیٹی نے سینیٹ کے 335ویں اجلاس کے دوران ہونے والے قانون سازی کے کاروبار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں انتہائی عوامی اہمیت کے دیگر امور پر بحث کی جائے گی۔  نے فیصلہ کیا کہ موجودہ سیشن دو ہفتوں سے زیادہ جاری رہے گا۔

اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر وقار مہدی، سینیٹر سردار شفیق ترین، سینیٹر افنان اللہ اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے شرکت کی۔ ملاقات میں سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔