سکھر، ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ کا چیمبر آف کامرس اینڈ کارٹج انڈسٹری کا دورہ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

27

سکھر،19فروری(اے پی پی) ؛ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ نے چیمبر آف کامرس اینڈ کارٹج انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، چیمبر آف کامرس اینڈ کارٹج انڈسٹری کے صدر بلال وقار خان نے ایس ایس پی کا استقبال کیا اور ٹوپی اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔

اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پرامن ماحول کا قیام نہایت ضروری ہے، بزنس کمیونٹی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے لہٰذا ان کو پرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اہم ترجیح ہے۔

 انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہری و دیہی علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے چیمبر اور متعلقہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔

اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر بلال وقار خان نے کہا کہ پولیس نے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کر کے بہت سے مجرموں کو پکڑا جو قابل ستائش ہے ۔