ایشین اسنوکر چیمپئن شپ ، محمد نسیم اختر کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

20

 

دوحہ،20 فروری(اے پی پی )قطر میں جاری اے سی بی ایس ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد نسیم اختر نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

منیجر پاکستان ٹیم نوید کپاڈیہ کے مطابق محمد نسیم اختر سنسنی خیز مقابلے میں پنکج ایڈوانی (بھارت) سے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے ہار گئے تاہم محمد نسیم نے ابتدائی دو میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پنکج ایڈوانی کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 66-54، 71-64، 71-85، 28-74، 8-75، 69-21 اور 75-57 رہا۔ پاکستان کے اویس اللہ منیر نے سعودی عرب کے زیاد القبانی کو 4-0 سے آؤٹ کلاس کر دیا، ان کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 66-24، 79-0، 96-11 اور 72-10رہا۔ میچ کے دوران انہوں نے 57، 75 اور 58 کے دلکش بریک بھی کھیلے۔