پاک بھارت بلاٸنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

15

اسلام آ باد ،22 فروری (اے پی پی ):پاک بھارت بلاٸنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔

گرین شرٹس سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے فاتح، پاکستان نے 213رنز کا ہدف 19.2اوررز میں پورا کیا۔

ناٸب کپتان بدر منیر کی ناقابل شکست سنچری، اُنہوں نے 63گیندوں پر 129رنز کی اننگ کھیلی  جبکہ کپتان نثار علی نے 18رنز بنائے۔

بھارت نے پاکستان کو جیت کیلٸے213 رنز کا ہدف دیدیا  جس میں بھارتی کپتان درگاہ راو 61، وینکیٹیشورا راو 49رنز بنائے تھے۔ پاکستانی باؤلرز بدر منیر ، کامران اختر نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 23فروری کو ہوگا۔