انجم عقیل خان کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا ٹاک

14

اسلام آباد، 23 فروری(اے پی پی):اسلام آباد کے حکقے این اے 46 سے نو منتخب مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل خان نےجمعہ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن، الیکشن ٹریبونلز اور سپریم کورٹ ہمارے مؤقف کی تائید کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا انشاء اللہ ہم پانچ سال حکومت کریں گے،ہم نے پہلے بھی قانونی طریقے سے انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے باہر کیا تھا اور اب بی قانونی طریقے سے ان کا مقابلہ کریں گے۔