حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے بارے عملی طور پر کوشاں ہے، مثالی اقدامات کئے جارہے ہیں، کمشنر ملتان ڈویژن

18

ملتان، 23 فروری (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے بارے عملی طور پر کوشاں ہے۔صحت کے شعبے میں مثالی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  چلڈرن ہسپتال اولڈ، نیو ایمرجنسی کا دورہ  کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے دورے یا اور ا کے دوران ادویات کے سٹاک، دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریض بچوں کے لواحقین سے بھی بات چیت کی اور شہریوں کی شکایت پر مریض بچے کو فوری طبی امداد کا حکم دیا ۔

کمشنر مریم خان نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال جنوبی پنجاب میں امراض اطفال کا واحد ہسپتال ہے،روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کمشنر مریم خان نے ہسپتال میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کے احکامات  دیتے ہوئے  کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں سرائے کو فنکشنل، قیام و طعام کا بندوست کیا جائے۔ ۔ اس موقع پر ڈین چلڈرن ہسپتال کاشف چشتی نے تفصیلی بریفنگ دی جبکہڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر کامران آصف بھی ہمراہ تھے۔