اسلام آباد،23 فروری( اے پی پی(:نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہاتعلیم کی روشنی پورے ملک میں پھیلانا ہمارا مشن ہے ، آجخواب پایہ تکمیل تک پہنچاجس پر بہت خوشی ہے کہ ہم اپنی کوشش میں سرخرو ہوۓ۔نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد ماڈل اسکول کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ میں نے،اسلام آباد کے تمام اسکولوں کا معائینہ کیاہمارا مستقبل ان اسکولوں میں پروان چڑھنا ہے
میں پورے پاکستان میں گیا ہوں اور زمینی حقائق کا جائیزہ لیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل اسکول میں جدید نظام کی طرز پرکام شروع کیا گیا ہے جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے کہ پہلی بار ان پیرامیٹرز کو لاگو کیا گیا۔انھوں نے کہا کہمیں اچھا کام چھوڑ کر گیا ہوںاور یہ آنے والوں کے لئیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ۔