سرگودھا، 23 فروری (اے پی پی):ایس پی پیٹرولنگ پولیس اختر حُسین جوئیہ نے ریجنل آفس سرگودھا میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ سرگودھا نوید مرتضی چیمہ بھی موجود تھے۔شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں مشکلات کو آسان کرنے کے لیے ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر قائم کیا گیا۔ ایس پی پیٹرولنگ پولیس اختر حسین جوئیہ نے ڈرائیونگ لائسنسنگ سٹاف کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس سنٹر پر آنے والے ہر شخص سے اُن کا رویہ اچھا ہونا چاہیے اُنہوں نے مزید کہا کہ میرٹ اور شفافیت کوہر قیمت یقینی بنایا جائے۔ ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر پرکسی قسم کی کرپشن یارشوت برداشت نہیں کی جائے گی۔