فیصل آباد؛مجوزہ رمضان پیکج کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

10

فیصل آباد،23 فروری(اے پی پی): کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت مجوزہ رمضان پیکج کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کے علاوہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورچنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک سے شرکت کی جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ماہ صیام میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے امور پر تبادلہ کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنرز نے ضلعی سطح پر مرتب کردہ مجوزہ پلان سے آگاہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں رمضان پیکج پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔