نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مڈ کئیر منیجمنٹ کورس اسلام آباد کے شرکاء کا کمشنر پشاور ڈویژن آفس کا دورہ

27

پشاور، 23فروری(اے پی پی):  نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مڈ کئیر منیجمنٹ کورس اسلام آباد کے شرکاء نے جمعہ  کو    کمشنر پشاور ڈویژن آفس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے انتظامی امور، پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کی آبادی، رقبے، رہائش پذیر افراد کی تعداد، امن و امان کی صورتحال، تاریخ، روایات، سرحدی تنازعات، پولیو مہمات، اگنے والے فصلوں تاریخی مقامات، عمارات، میگا پراجیکٹ، نشئی افراد کی بحالی، امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی اسکیموں، پشاور اف لفٹ پروگرام، لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکی افراد کی واپسی، کلین اینڈ گرین پشاور مہم، گداگری کی لعنت کے خاتمے، بے آسرا اور یتیم بچوں کی کفالت، محکمہ مال کی سرگرمیوں، بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف میگا ٹارگٹڈ آپریشن، تجاوزات اور مصنوعی گرانفروشی کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات پر شرکاء کو تفصیلی آگاہی دی۔اس موقع پر شرکاء نے انتظامی امور سے متعلق سوالات کئے جن کے انکو جوابات اور معلومات دی گئیں۔

تقریب کے آخر میں کمشنر پشاور ڈویژن کی جانب سے شرکاء کو شیلڈ پیش کی گئی جبکہ کمشنر پشاور ڈویژن کو بھی شرکاء کی جانب شیلڈ پیش کی گئی۔