ملتان ، 25 فروری (اے پی پی ): ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی اور سینئر انوسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر زاہد ملک نے پاسپورٹ آفس ملتان کا دورہ کیا وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ملتان کی ٹیم نے پاسپورٹ آفس کے مختلف کاؤنٹرز کا دورہ کرکے سہولیات کا معائنہ کیا اور درخواست گزاروں کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا ۔
زیادہ تر شکایات پاسپورٹ کی پرنٹنگ اور ڈیلیوری میں غیر ضروری تاخیر سے متعلق تھیں، جس پر ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی نے متعلقہ حکام کو پاسپورٹ کی فراہمی میں تیزی لانے کی ہدایت کی سینئر انوسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر زاہد ملک نے حکام کو حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے اور درخواست گزاروں کے لئے اضافی بینک کاؤٹر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
بعد ازاں ایک بریفنگ میں پاسپورٹ آفس کے ساؤتھ انچارج فواد بھٹی نے ملتان کے دفاتر کے بارے میں بتایا کہ روزانہ 100 کے قریب درخواستیں موصول ہوتی ہیں جن کے لیے عملے اور فنڈز کی کمی کا سامنا ہے مزید یہ کہ نادرا کی اسی طرح کی شرائط پر پاسپورٹ اتھارٹی بنانے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔ محمود جاوید بھٹی نے لوگوں کی تکالیف اور شکایات کو کم کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔