اسلام آباد،26 فروری(اے پی پی):پیر کے روز بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/تیز ہواؤں/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران بلوچستان کےشمالی/ جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا،بلوچستان، بالائی سندھ اور مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 12، بنوں 08، مالم جبہ 03، کوئٹہ 04 ، نوکنڈی 02، جبکہ دالبندین، خضدار، لسبیلہ ، اورماڑہ، پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔زیارت میں 05، مالم جبہ01اور مری میں صفر اعشاریہ پانچ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی16 ، کالام منفی 08،استور منفی 06،اسکردو، مالم جبہ منفی05 ،ہنزہ، گوپس اوربگروٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔