قصورکی “توا مچھلی”، اپنے منفرد ذائقے اور  معیار کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور

28

قصور،25فروری(اے پی پی):یوں تو قصورکی بہت زیادہ سوغاتیں ہیں لیکن سردیوں کی سوغات کی بات کی جائے تو یہاں کی مچھلی پہلے نمبرپرآتی ہے۔قصورکی مچھلی ملک بھرمیں مشہورہے اسی وجہ سے ملک کے کونے کونے سے شہری قصوری مچھلی کو کھانے کیلئے خصوصی طور پر قصور تشریف لاتے ہیں۔

 قصورمیں ویسے تو بے شمار مچھلی بنانے کی دوکانیں ہیں لیکن”توا“پرتیارکی جانیوالی قصوری مچھلی کامعیاراورذائقہ اپنی الگ ہی پہچان رکھتاہے۔

قصوری مچھلی کھانے کیلئے لاہور،گوجرانوالہ اوردیگر شہریوں سے آئے ہوئے شہریوں نے ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے قصوری توافش کی تعریف کی اور کہا کہ قصور کی مچھلی جیسی مچھلی دنیا میں کہیں نہیں ملتی ہے۔