پولیو فری خانیوال کے عزم کیساتھ بچوں کو قطرے پلانے کی مہم  کا آغاز

21

خانیوال،26 فروری(اے پی پی ):  پولیو فری خانیوال کے عزم کیساتھ بچوں کو قطرے پلانے کی مہم  کا آغازکر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مختلف علاقوں میں جاکر مہم کا جائزہ لیا۔

پولیو ٹیموں کو ہدف کا حصول ہر صورت یقنی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ مہم کے دوران 26 فروری تا یکم مارچ تک 6 لاکھ 14 ہزار 789 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف  مقرر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی 2570 ٹیمیں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلارہی ہیں، پولیو ویکسئین بچوں کے لئے ضروری،والدین ٹیموں سے تعاون کریں۔