نگران حکومت نے گزشتہ چھ ماہ میں ملک کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ، صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی

15

 

کو ئٹہ ،26 (اے پی پی ): نگران صو بائی و زیر اطلاعات ونشریات بلوچستان جان اچکز ئی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے چھ ماہ میں معیشت کی بہتری کے لئے نہ صرف سنجید ہ کوششیں کیں بلکہ سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کرکے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر قابو پالیا، چھ ماہ کے دوران 7 لاکھ غیر قانونی رہائش پذیر افغان پناگزین کو نکالنے میں کامیاب ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار پیر کے روز انہوں نے سول سکرٹریٹ میں پر یس کانفرنس میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

صو بائی و زیر اطلاعات نے کہا کہ نگران حکومت نے مختصر مدت میں صو بے کے مسائل حل کرنے کے بھر پورکوشش کیں، انہوں نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام ممبران کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نئی آنیوالی حکومت ان پالیسوں کے تسلسل کو جاری رکھے گی ،انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے سمگلنگ کے خلاف موثر کاروائیاں کیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان سے بچایا گیا ،بیرون ممالک ڈالروں کی سمگلنگ پر چھ ماہ میں قابو پالیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے افغان بارڈر سے ہزاروں لوگ بغیر کسی ڈاکومنٹس کے ملک آتے ہیں اب پاسپورٹ کے ذریعے آمدو رفت کا طریقہ بحال کیا گیا۔ دہشت گردی چیلنج ہے گزشتہ کچھ مہینوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے وژن اورسکیورٹی فورسز کی محنت سے دہشتگردی پر قابو پایا گیا۔ گڈ گورنس اور کرپشن کے حوالے سے بھی بہتر اقدامات اٹھائے جو کسی چیلنج سے کم نہیں تھے، انہوں نے اس مید کا اظہار کیا کہ آئندہ بننے والے حکومت بھی کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔